بابر اعظم نے پہلے 25 ون ڈے میچوں میں زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

بابر اعظم نے پہلے 25 ون ڈے میچوں میں زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

گیانا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت بلے باز بابراعظم نے ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ناقابل شکست 125 رنز بنا کر اپنے کیریئر کے پہلے 25 ون ڈے میچوں میں اپنے رنز کا مجموعہ 1306 کر دیا ہے جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بیٹسمین کے پہلے 25 میچوں میں سب سے زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ ہے۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ کے نام تھا جنہوں نے اپنے پہلے 25 میچوں میں 1280 رنز بنائے تھے۔ اس فہرست میں سر ویوین رچرڈز 1211 رنز کیساتھ تیسرے، کیون پیٹرسن 1189 رنز کیساتھ چوتھے اور کوئٹن ڈی کوک 1181 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

اس سے قبل بابراعظم 21ویں اننگزمیں ایک ہزار رنز مکمل کر کے ون ڈے کرکٹ میں کم ترین اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کے عالمی ریکارڈ میں سر ویو ین رچرڈز، کوئنٹن ڈی کوک، کیون پیٹرسن اور جوناتھن ٹروٹ جیسے بلے بازوں کے ساتھ اپنا نام درج کرا چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں