روس نے بھی بحیرہ روم میں جنگی بحری جہاز بھیج دیا

روس نے بھی بحیرہ روم میں جنگی بحری جہاز بھیج دیا

ماسکو : شام میں فوجی ایئر بیس پر امریکی میزائل حملے کے بعد روس نے علاقے میں جنگی بحری جہاز بھیج دیاہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحر اسود سے روانہ ہونے والا جدید ٹیکنالوجی اور میزائلوں سے لیس "ایڈمرل گریگووِچ" نامی روسی فریگیٹ استنبول کے قریب سے گزر کر بحر روم میں پہنچ گیا ہے۔فریگیٹ نے گذشتہ سال شام میں روس کے آپریشن میں بھی شرکت کی تھی۔
ایڈمرل گریگووِچ ٹائپ کے فریگیٹ روس کے جدید ترین جنگی بحری جہازوں میں شمار ہوتے ہیں۔امریکن وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج کے ایوی ایشن بیس پر حملہ کرنے والا امریکی جنگی بحری جہاز مغربی بحر روم کی طرف بڑھ گیا ہے اور اس کا روسی جنگی بحری جہاز سے سامنا نہیں ہوا۔