حریت کانفرنس گ کے ترجمان ایاز اکبر کے گھر پر بھارتی فورسز کا حملہ

سری نگر:  کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے ترجمان ایاز اکبر کے گھر پر بھارتی فورسز کا حملہ ، فورسز اہلکاروں نے اہلخانہ کو ہراساں کیا اور گھر میں توڑ پھوڑ کی. چیرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے پارٹی ترجمان ایاز اکبر کی رہائش گاہ ملورہ میں ٹاسک فورسز کے ہاتھوں توڑ پھوڑ اور ذدوکوب کرنے کی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ان کی بوکھلاہٹ قرار دیا۔

اپنے بیان میں انھوں نے اسے ریاستی انتظامیہ کی غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکام نے نہ صرف قائدین کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے بلکہ لوگوں کے خلافانتقامی کاروائی اس بات کا ثبوت پیش کیا ہے کہ انہیں اخلاق یا اصول ضوابط سے کوئی لینا دینا نہیں ۔گیلانی نے پارٹی ترجمان کے خلاف کی گئی کاروائی کو شقاوت قلبی اور انتہائی سفاکیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس انسانیت سوز کی کاروئی کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں