بدنما تصاویر کو خوبصورت بنانے والی نئی ایپ تیار

بدنما تصاویر کو خوبصورت بنانے والی نئی ایپ تیار

نیویاریک : امریکی سافٹ ویئر کمپنی ایڈوب نے تصاویر کو خوبصورت بنانے والی ایک نئی ایپ تیار کی ہے جو حیران کن نتائج کی حامل ہے۔

یہ ایپ نہایت آسان طریقہ کار کے ذریعہ آپ کی تصویر میں آپ کی پسند کی تبدیلیاں کر سکتی ہے۔ فی الحال اس ایپ کو کوئی نام نہیں دیا گیا۔
ایڈوب کے مطابق اس ایپ کے ذریعے ایک عام سی سیلفی میں ضروری تبدیلیاں لا کر اسے ایک پروفیشنل فوٹوگرافر کی کھینچی گئی تصویر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اس ایپ میں کئی ایسے فیچر موجود ہیں جو اس سے پہلے بھی دیگر فوٹو ایڈیٹنگ ایپس میں موجود ہیں، اور ان میں مزید فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔اس ایپ پر ابھی مزید کام جاری ہے اور بہت جلد اسے پلے اسٹور پر پیش کردیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں