بھارت میں 2 سے زائد بچے پیداکرنے والے کو سرکاری نوکری نہ دینے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھار ت میں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت بھارتی ریاست آسام میں ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے ریاست کی آبادی کی پالیسی کا مسودہ جاری کیا ہے جس میں دو سے زیادہ بچوں والے لوگوں کو ریاست میں سرکاری نوکری نہیں ملے گی۔

بھارت میں 2 سے زائد بچے پیداکرنے والے کو سرکاری نوکری نہ دینے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھار ت میں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے بھارتی ریاست آسام میں ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے ریاست کی آبادی کی پالیسی کا مسودہ جاری کیا ہے جس میں دو سے زیادہ بچوں والے لوگوں کو ریاست میں سرکاری نوکری نہیں ملے گی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دو سے زیادہ بچوں والے لوگ پنچایتی یا بلدیاتی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ تاہم اس مسودہ میں ریاست کی تمام لڑکیوں کو یونیورسٹی کی سطح تک مفت تعلیم دیئے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔آسام کے وزیر صحت ہیمنت وشو شرما نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، ‘یہ آبادی کی پالیسی کا مسودہ ہے۔ ہم نے مشورہ دیا ہے کہ دو سے زیادہ بچوں والے لوگ سرکاری نوکری کے اہل نہیں رہ جائیں گے۔
اس شرط کو پورا کرنے کے بعد نوکری پانے والے شخص کو سروس ختم ہونے تک اس پر کاربند رہنا ہوگا۔مسٹر شرما نے کہا، ‘روزگار دینے والی اسکیموں میں دو بچوں کی شرط کو لاگو کیا جائے گا۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے تحت ہونے والے پنچایتی اور مقامی بلدیاتی انتخابات میں بھی یہ ضابطہ نافذ ہوگا’۔ انہوں نے کہاکہ وہ سرکاری نوکری اور انتخابات میں عورتوں کیلئے 50 فیصد ریزرویشن نافذ کرنے پر غور کریں گے۔