اوبر کی سمارٹ فون ایپ پر پابندی عائد

روم: دنیا بھر میں مشہور امریکی ٹیکسی سروس ”اوبر“ کو ا ٹلی میں بڑا دھچکا۔ عدالت نے اوبر کی جانب سے اپنی گاڑیوں میں سمارٹ فون ایپس کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

اوبر کی سمارٹ فون ایپ پر پابندی عائد

روم: دنیا بھر میں مشہور امریکی ٹیکسی سروس ”اوبر“ کو ا ٹلی میں بڑا دھچکا۔ عدالت نے اوبر کی جانب سے اپنی گاڑیوں میں سمارٹ فون ایپس کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی ٹیکسی یونین کی جانب سے اوبر کے خلاف عائد مقدمے کے فیصلے میں جج نے کہا کہ فون ایپس کے استعمال سے ناجائز قسم کی مقابلہ بازی کو فروغ مل رہا ہے چنانچہ اس سے گریز کیا جائے بصورت دیگر اسے 10 ہزار یورو (10600 ڈالر) جرمانہ کردیا جائے گا۔اس فیصلے سے اوبر کو سخت دھچکا لگا ہے اور اس نے فوری طور پر اعلی عدالت میں اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔