سعودی عرب ، خوفناک ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد جاں بحق

سعودی عرب ، خوفناک ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد جاں بحق

ریاض: سعودی عرب کے شہر عر عر میں گاڑی اور ٹرک میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی آگ لگنے سے جل کر راکھ ہوگئی تھی اور مرنے والوں کی لاشوں کی شناخت بھی نہ ہو پائی۔ حادثے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں کوہسپتال منتقل کیا۔

مقامی شہری دفاع کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں پر سفر کے دوران تیز رفتاری اور موبائل استعمال کرنے سے گریز کریں اور ڈرائیونگ کے دروان سیٹ بیلٹ ضرور پہنیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔