ایک اور پاکستانی نوجوان فیس بک کے ذریعے غیر ملکی دلہن بیاہ لایا

ایک اور پاکستانی نوجوان فیس بک کے ذریعے غیر ملکی دلہن بیاہ لایا

لاہور:فیس بک نے ایک اور پاکستانی کو غیر ملکی دلہن دلواد ی جبکہ عارفوالا کا رہائشی فن لینڈ کی ’گوری‘ بیاہ کر پاکستان لے آیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے اداکارہ نور کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے میلوں کے فاصلوں کو صرف ایک کلک میں بدل کر رکھ دیا ہے اور لوگ اسی کے ذریعے اپنے رشتے داروں اور لوگوں سے تعلقات بڑھانے میں نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں دوسرا کانسی کا تمغہ جیت لیا

ہوا کچھ یوں کہ عارفوالا کے رہائشہ گلشان روکس بھٹی کی دوستی فن لینڈ کی دوشیزہ سے ہوئی جس کے بعد دونوں نے اس دوستی کو رشتے دار ی میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا اور کیتھرن نے گلشان روکس بھٹی کو فن لینڈ بلوا کر اپنے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک کر لیا جبکہ بعدازاں نوبیاہتا جوڑے کا عارف والا پہنچنے پر شاندار انداز میں استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر کیتھرن نے کہا کہ گلشان روکس سے فیس بک کی دوستی نے زندگی بھر ساتھ نبھانے کیلئے مجھے اچھا جیون ساتھی دیدیا، شادی کے بندھن سے بہت خوش ہوں، مجھے اتنا پیار دینے پر سب کی شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیٹا لیک کا معاملہ، غلطی ہوئی ہے معاف کر دیں، مارک زکر برگ

گلشان روکس بھٹی نے کہا 21 سالہ کیتھرن سے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز بہت ہی اچھا ہوا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد پاکستانیوںنے فیس بک کے ذریعے ہی غیر ملکی خواتین کے ساتھ شادی کی جن میں چین اور جرمنی کی دلہنیں قابل ذکر ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں