صوبہ جنوبی پنجاب کے بارے میں مریم نواز کا نفی میں جواب

صوبہ جنوبی پنجاب کے بارے میں مریم نواز کا نفی میں جواب

اسلام آباد: احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا جنوبی پنجاب صوبے کا قیام مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہوگا؟ جس پر سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے نفی میں سر ہلاکر جواب دیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہر 10 سال بعد گھوم پھر کر معاملہ نواز شریف کی طرف ہی کیوں آ جاتا ہے؟۔ اپنے والد میاں نواز شریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی ملک کے لیے کچھ نہ کرتے اور سکون سے 5 سال گزارتے تو شاید پھر ایسا نہ ہوتا۔

مزید پڑھیں: افتخار چودھری مشرف سے صلح کیلئے تیار تھے، چوہدری شجاعت کی کتاب میں انکشاف

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ بھی ملک کے لیے دن رات ایک نہ کرتے اور کسی کے اشارے پر چلتے تو پھر شاید ایسا نہ ہوتا۔

یاد رہے گزشتہ روز حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے 6 قومی اور 2 ارکان صوبائی اسمبلی نے مستعفی ہو کر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں