وزیراعظم کی انتونیو گوئیتریز سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات چیت

وزیراعظم کی انتونیو گوئیتریز سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات چیت

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیتریز سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھایا۔

مزید پڑھیں: افتخار چودھری مشرف سے صلح کیلئے تیار تھے، چوہدری شجاعت کی کتاب میں انکشاف

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پیلٹ گنز کا استعمال تشویشناک ہے جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کا حل چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سیز فائر کی خلاف ورزیاں بند نہ کیں تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبہ جنوبی پنجاب کے بارے میں مریم نواز کا نفی میں جواب

اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ بات چیت ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریز نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں