فخر زمان آج اپنی 27ویں سالگرہ منا رہے ہیں

فخر زمان آج اپنی 27ویں سالگرہ منا رہے ہیں

لاہور : اپنی دھواں دار بلے بازی کے بدولت دنیا بھر کے گیند بازوں کیلئے ڈراؤنا خواب بننے والے پاکستان کے مایہ ناز اوپنر بلے باز فخر زمان آج اپنی 27 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔فخر زمان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف فائنل میچ میں سینچری اسکور کی اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔فخر زمان کی سالگرہ پر آئی سی سی نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

e280e8a1b666538688cdcfb76170523f

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے فخر زمان کا تعلق خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ سے ہے وہ 5 بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔فخر زمان پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندزر کی نمائندگی کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل تھری میں فخر زمان نے منفرد اعزاز حاصل کر لیا
  

پی ایس ایل کے سیزن تھری میں فخر زمان کے علاوہ لاہور قلندرز کاکوئی بھی  کھلاڑی خاص کارکردگی نہ دکھا سکا ۔ان کی شاندار کارکردگی کی کے باوجود لاہور قلندرز پچھلے دو سیزنز کی طرح اس بار بھی آخری نمبر پر رہی ۔خیال رہے کہ فخر زمان لاہور قلندرز کے نائب کپتان بھی ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں