'حکومت صاف شفاف انتخابات سے نہیں بنتی اس میں دھونس دھاندلی ہوتی ہے'

'حکومت صاف شفاف انتخابات سے نہیں بنتی اس میں دھونس دھاندلی ہوتی ہے'

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے خورشید شاہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کا پابند ہے اور وہ ایسا ماحول بنائے جس پر کوئی انگلی نا اٹھا سکے۔ صاف شفاف الیکشن کرنا ملک سے وفاداری ہو گی اور یہی ریاست، آئین اور عوام سے وفاداری ہے۔

انہوں نے کہا عوام کو نہیں لگنا چاہیے کہ انتخابات ان کی توقعات کے مطابق نہیں ہوئے اور اداروں نے پرانے کھیل میں حصہ ڈالا تو ملک سے وفا نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف نے ایمپلائی لسٹ اور خواجہ آصف کا مبینہ لیبر کارڈ حاصل کر لیا

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت صاف شفاف انتخابات سے نہیں بنتی بلکہ اس میں دھونس دھاندلی ہوتی ہے اور ماضی کے انتخابات پر بھی سوالیہ نشان رہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سیاست کا مستقبل حالات پر منحصر ہوتا ہے، سیاستدانوں کو برابری کی بنیاد پر مواقعے ملنا چاہیئں۔ اپنے لیے سب اچھا اور دوسروں کے لیے غلط پر بھی بولنا چاہیے جبکہ نواز شریف ماضی میں یہ بات سمجھتے تو 2013 کے الیکشن کے نتائج پر تحفظات پیش کرتے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چیچہ وطنی میں ایک اور بچی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی

قائد حزب اختلاف نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف عوام سے لوڈ شیڈنگ کا کیا گیا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ انہوں نے الیکشن کے بارے میں جو کہا اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں