25 سالہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر پیگی نے ریٹائرمنٹ لے لی

 25 سالہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر پیگی نے ریٹائرمنٹ لے لی
تصاویر بشکریہ ڈیلی میل آن لائن

نیویارک:ڈبلیو ڈبلیو ای خاتون ریسلنگ کھلاڑی پیگی نے رنگ سے مستقل طور پر ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹر عمر اکمل کی اداکارہ وگلوکارہ کومل رضوی کیساتھ تصویر سامنے آگئی

ڈیلی میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ(ڈبلیو ڈبلیو ای ) کی 25 سالہ ریسلر پیگی نے اپنی گردن کی انجری کے باعث ریسلنگ کے میدان کو مستقل طور پر خیر باد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے اداکارہ نور کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

پیگی نے اپنی ریٹائرمنٹ کی اطلاع ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر دی اور لکھا کہ ”بدقسمتی سے گردن کی انجری کے باعث میں مقابلے کیلئے اس رنگ میں مزید پرفارم نہیں کرسکتی“۔

پیگی کی ریٹائرمنٹ کی خبر ریسلر کی گزشتہ برس نازیبا ویڈیو منظر عام آنے کے بعد مشکلات وقت کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اور پاکستانی نوجوان فیس بک کے ذریعے غیر ملکی دلہن بیاہ لایا

واضح رہے کہ پیگی کو گردن کی انجری کا سامنا دسمبر میں ساشا بینکس کیخلاف مقابلے میں کرنا پڑا تھا ۔پیگی نے انگلینڈ میں ورلڈ ایسوسی ایشن آف ریسلنگ کے ذریعے 13 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں