بھارت سے ایشیا کپ 2018 کی میزبانی چھن گئی

بھارت سے ایشیا کپ 2018 کی میزبانی چھن گئی

لاہور: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی ٹوئٹ پر واویلا کرنے والے بھارت کے منہ پر زوردار ”طمانچہ“ مارا ہے اور اس سے ایشیاءکپ 2018 کی میزبانی چھین لی ہے لیکن اب یہ کس ملک میں ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:دنیائے کرکٹ کے 15 منفرد ریکارڈ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات کے باعث بھارت سے ایشیاءکپ 2018ءکی میزبانی چھین لی گئی ہے اور اب یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایمرجنگ ٹیمز ایشیاءکپ پاکستان اور سری لنکا میں کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کا اگلا اجلاس بھی پاکستان میں ہی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان انڈر19ٹیم کا اعلان کردیا گیا

واضح رہے کہ ایشیاءکپ 2018ء15 ستمبر سے 30 ستمبر تک بھارت میں کھیلا جانا تھا تاہم اب یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں ہو گا جو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ پر پابندی کے بعد سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوم گراؤنڈ کا کردار بھی ادا کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ شائقین کرکٹ خوش ہیں کہ یہاں پاکستان کی جیت کے امکانات بھی زیادہ ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں