حکومت اور اپوزیشن نے نگران وزیر اعظم کیلئے 4 ناموں پر غور شروع کر دیا

حکومت اور اپوزیشن نے نگران وزیر اعظم کیلئے 4 ناموں پر غور شروع کر دیا

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم کیلئے تصدق جیلانی، ڈاکٹر حفیظ پاشا، ڈاکٹر شمشاد اور عشرت حسین کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دورہ چین سے واپس آکر کل اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گے جس میں نگران وزیر اعظم کے نام پر مشاورت ہوگی۔ نگران وزیر اعظم کیلئے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا، سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین سمیت سابق چیف جسٹسں تصدق حسین جیلانی کے نام زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں نگران وزیراعظم کیلئے ملتان سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے ، وہ دونوں سیاسی جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ جسٹسں تصدق جیلانی کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔