سلمان خان نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

سلمان خان نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

ممبئی: جیل سے رہا ہونے کے بعد بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کا مداحوں کے لئے پیغام سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی رہائی کے بعد شاندار استقبال کئے جانے پر آبدیدہ انداز میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برے وقت میں میری ساتھ رہنے پر،میری حمایت کرنے پر اور بے انتہا محبت کرنے پر شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو دوروز قبل 19 سال پرانے نایاب کالے ہرن شکار کے کیس میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کی مقامی عدالت نے قصوروارٹہراتے ہوئے 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنائی تھی ، تاہم دو روز بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا، دبنگ خان رہائی کے فوراً بعد ممبئی پہنچے تو وہاں ان کی توقعات کے برعکس مداحوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، جس نے سلو میاں کو آبدیدہ کردیا۔