رابطہ کمیٹی تحلیل نہیں کر سکتا ، خالد مقبول صدیقی کی ڈیڈلائن مناسب نہیں : فاروق ستار

رابطہ کمیٹی تحلیل نہیں کر سکتا ، خالد مقبول صدیقی کی ڈیڈلائن مناسب نہیں : فاروق ستار

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے آج کی ڈیڈ لائن دی تھی جو مناسب نہیں ، ان کی مذاکرات کے متعلق حقائق کے منافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے آج کی ڈیڈ لائن دی تھی ، ان کی مذاکرات کے متعلق بات حقائق سے منافی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسئلہ میری انا کا نہیں ہے ، خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ابھی کچھ طے نہیں ہوا ، اپنی رابطہ کمیٹی تحلیل نہیں کر سکتا ، اگلے روز خالد مقبول صدیقی ایک کنوینئر کو ساتھ لے آئے جن کے ساتھ مسئلہ بگڑ گیا۔

خالد مقبول صدیقی اختیارات کے معاملے میں خود کفیل نہیں ہیں بلکہ میری طرح ایک نمائشی سربراہ ہیں ، خالد مقبول نے پریس کانفرنس کے دوران پورا سچ نہیں بولا ہے۔