24 سے 48 گھنٹوں میں شام سے متعلق بڑے فیصلے کیے جائیں گے

 24 سے 48 گھنٹوں میں شام سے متعلق بڑے فیصلے کیے جائیں گے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں آئندہ24 سے 48 گھنٹے میں بڑے فیصلے کیے جارہے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر دوما میں بے گناہ شامی شہریوں پر کیمیائی حملے کو خوف ناک قراردیا ۔انھوں نے کہا کہ یہ انسانیت کا معاملہ ہے اور ایسا وقوع پذیر ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اس ضمن میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں فیصلے کیے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں مبینہ کیمیائی حملے کے ردعمل میں پرزور جوابی کارروائی کی عہد کیاکہ جبکہ مغربی ممالک اس امر پر غور کر رہے ہیں کہ کیا قدم اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ عسکری سطح پر ہمارے پاس بہت سے راستے ہیں اور جوابی کارروائی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ دوما میں ہونے والے واقعے کے ذمہ دار کے بارے میں امریکہ کو اچھی وضاحت مل رہی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کے ساتھ اس واقعے کے بارے میں بات چیت بھی کی اور دونوں رہنماؤں نے ٹھوس ردعمل ظاہر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔