کامن ویلتھ گیمز ، قومی ہاکی ٹیم پہلے ہی راونڈ میں باہر

کامن ویلتھ گیمز ، قومی ہاکی ٹیم پہلے ہی راونڈ میں باہر

گولڈ کوسٹ : پاکستان ہاکی ٹیم کا زوال ختم نہ ہو سکا ۔ کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم بغیر کسی شکست پہلے ہی راونڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئی۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے ہیں۔
قومی ٹیم کو 3 میچز ڈرا ہونے پر 3 پوائنٹس کے ساتھ پول بی میں چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جب کہ پول بی سے بھارت اور انگلینڈ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔بھارت اور انگلینڈ کی اگلے مرحلے تک رسائی کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کل ملائشیا سے رسمی اپنا آخری پول میچ کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے 3، 3 پوائنٹس ہیں اور دونوں ہی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔