دورہ آئرلینڈ ، انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کی ممکنہ 25رکنی ٹیم کا اعلان

دورہ آئرلینڈ ، انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کی ممکنہ 25رکنی ٹیم کا اعلان

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے 25 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ، قومی ٹیم آئرلینڈ میں ایک اور انگلینڈ میں دو ٹیسٹ میچز کھلے گی، دورے کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ 11 اپریل سے لاہور میں شروع ہوگا جبکہ ٹیم 23 اپریل کو آئرلینڈ روانہ ہوگی۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے تین ٹیسٹ میچز کی تیاری کے لیے 25 کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کر لیا ہے۔کیمپ کا پہلا مرحلہ 11 اپریل سے شروع ہو کر 15 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں 18 سے 22 اپریل تک ٹریننگ ہوگی اور منتخب ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہو جائے گی۔

اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں اظہرعلی، سمیع اسلم، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، فخر زمان، عثمان صلاح الدین، فواد عالم، اسد علی، امام الحق، بلال آصف، محمد اصغر، شاداب خان، کاشف بھٹی، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، محمد عباس، میرحمزہ، سرفراز احمد، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسین طلعت، شاہین شاہ آفریدی اور موسیI خان شامل ہیں۔

یاسر شاہ اور شان مسعود انجریز کے باعث ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہوسکے۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ 11 مئی سے شروع ہوگا جبکہ پاکستان اور انگلیند کے درمیان پہلا ٹیسٹ 24 مئی اور دوسرا ٹیسٹ یکم جون سے کھیلا جائے گا۔