بھارت کی ایل او سی پر استعال انگیزی کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں:وزیراعظم

بھارت کی ایل او سی پر استعال انگیزی کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں:وزیراعظم
کیپشن: prime minster shahid khaqan

اسلام آباد : پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی ایل او سی پر استعال انگیزی کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ، پاکستان دہشتگردی کے خلاف مکمل عدم برداشت کی پالیسی پر کاربند ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دورہ چین کے موقع پر بوئوا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ایل او سی پر استعال انگیزی کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ، پاکستان دہشتگردی کے خلاف مکمل عدم برداشت کی پالیسی پر کاربند ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتانیو گوتریس کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارت کے زیرِانتظام کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے معصوم کشمیریوں کا خون بہانے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتانیو گوتریس کی توجہ بھارت کے زیرِانتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لوگوں پر چھرے والے کارتوس فائر کرنے کے واقعات کا ذکر کیا۔

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں 2016 میں عوامی مزاحمت کو دبانے کے لیے بھارتی سکیورٹی فورسز نے چھروں والی شکاری بندوق کا بے تحاشہ استعمال کیا جس کی وجہ سے درجنوں افراد اپنی بینائی سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردوں کی روشنی میں چاہتا ہے جہاں لوگوں کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال کی اجازت دی جائے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں ہونےوالے مظالم کو بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف مکمل عدم برداشت کی پالیسی پر کاربند ہے اور اس نے اپنی سرزمین سے دہشتگردی کو ختم کرنے میں بہت اہم کامیابی حاصل کی ہے , وزیراعظم پاکستان نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ برمی فوج کے مظالم اپنی تشویش کا اظہار کیا۔