’جنوبی پنجاب محروم نہیں تو باہر سے آنے والوں کو لاہور کیوں دکھاتے ہیں‘

’جنوبی پنجاب محروم نہیں تو باہر سے آنے والوں کو لاہور کیوں دکھاتے ہیں‘

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب محروم نہیں تو باہر سے آنے والوں کو ن لیگ کے حکمران لاہور کیوں دکھاتے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف کو اب بھی تکبر ہے، جو پارلیمنٹ کو نہیں پوچھتا وہ اراکین کی کیا عزت کرے گا۔ میاں صاحب اپنی بقا کیلئے ملک میں افراتفری چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کہیں بھی نہیں رہی، ن لیگ جنوبی پنجاب، بلوچستان، سندھ میں نہیں ہے۔ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے پر میاں صاحب کو سبق ملنا چاہیے، وہ اس وقت اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں۔