پارٹی چھوڑنے والوں کے متبادل موجود ہیں ، الیکشن میں سامنے لائیں گے ، پرویز رشید

پارٹی چھوڑنے والوں کے متبادل موجود ہیں ، الیکشن میں سامنے لائیں گے ، پرویز رشید

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے و الوں نے آ ئینی ترامیم میں ہمیں سپورٹ نہیں کیاتھا و ہ جانتے ہیں کہ ن لیگ ان کے بارے کیا سوچتی ہے ، یہ لوگ آزادحیثیت سے آئے اور جنوبی پنجاب کی محرومیوں کابہانہ بنایا،ان لوگوں کے متبادل ہمارے پاس موجود ہیں جن کو الیکشن میں سامنے لایا جائے گا۔
نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کسی ادارے سے تصادم کے حق میں نہیں ہے ہم نے کچھ فیصلوں سے اختلاف کیا،جن میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے ،الیکشن میں اسی مقدمے کولیکر عوام کے پاس جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کواقامہ پرنااہل کیاگیا، نااہلی کے فیصلے کے بعدان کی مقبولیت میںمزید اضافہ ہوا،اس سے پہلے یہ بھی کھیل کئی بار کھیلا جاچکا ہے،جس کے ساتھ ناانصافی ہوئی عوام اس کےساتھ انصاف کریں گے۔
ن لیگ کے سینٹر کا کہنا تھا کہ نیب لوگوں کودبانے ا وردھمکانے کیلئے بنائی گئی ہم پرویزمشرف دورمیں بھی نہیں جھکے تھے، جونہیں جھکتے عوام ان کیساتھ کھڑے ہو تے ہیں۔