چین نے بھی شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

چین نے بھی شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

نیویارک:  چین نے بھی شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوا م متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے’’ ووہائیتوں ‘‘نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے معاملے کی جامع ، بامقصد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حامی ہے تاکہ مستحکم شوائد پر مبنی حقائق تک رسائی حاصل کی جا سکے اور واقعے کے اصل ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے لئے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال بارے چین کا موقف بالکل واضح ہے کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہم ایسے اقدام کے سخت خلاف ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ فریقین شام میں ایسے حملوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔