جرمنی میں بھارتی جوڑے پر جاسوسی کا الزام عائد

جرمنی میں بھارتی جوڑے پر جاسوسی کا الزام عائد
کیپشن: Image by NDTV.com

برلن : جرمنی میں ایک بھارتی جوڑے پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

وفاقی دفتر استغاثہ کے مطابق50 سالہ منموہن ایس اور اس کی51 سالہ اہلیہ کنول جیت کے پر الزام ہے کہ انہوں نے جرمنی میں نئی دہلی حکومت کے مخالف سکھوں اور کشمیری حریت پسندوں کے بارے میں معلومات بھارتی خفیہ ادارے کو پہنچائیں۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس بیان میں بتایا گیا کہ منموہن یہ کام جنوری 2015ءسے کر رہا تھا جبکہ جولائی 2017ءمیں کنول نے بھی جاسوسی شروع کر دی تھی۔

اس کام کے عوض انہیں جرمنی میں موجود ایک ایجنٹ کی جانب سے 7200 یورو ادا کئے گئے۔