مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر، پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں:شاہ محمود قریشی

مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر، پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں:شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے،عالمی برداری کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھانا ہوگا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پھرمسئلہ کشمیرکے حل پر زوردیا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے سے علاقائی امن کوخطرات درپیش ہوتے ہیں۔امن و استحکام کیلئے پاکستان اپنا کردار اداکرتا رہے گا۔وزیر خارجہ نے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کی خواہش ظاہر کی۔

شاہ محمود قریشی نے واضح کیا پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں۔ لیکن عالمی برادری کو خطے کی سٹریٹجک صورتحال کو سمجھنا ہوگا، این ایس جی کو بھی توازن کی پالیسی اپنانا ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کو نیوکلیئرمیزائل کے حوالے سے تجویز دے رکھی ہے، تجویزکا بنیادی مقصد ہی ہتھیاروں کی دوڑ روکنا ہے، بھارت نے ابھی تک اس کا جواب نہیں دیا، پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، بھارت کی جانب سے ایس 400 بیلسٹک میزائل خطے میں عدم توازن کا باعث بنے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو خطے کی سٹریٹجک صورتحال کو سمجھنا ہوگا، این ایس جی کو بھی توازن کی پالیسی اپنانا ہوگی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت نہیں دے رہا، کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث تحریک زور پکڑرہی ہے، پاکستان بھارت کو کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

پاکستان نے کرتار پورراہداری کھولنے کا قدم اٹھایا، بھارت نے اٹاری میں ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دورملتوی کیا، بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ مسائل کا واحد حل مزاکرات ہی ہوا کرتے ہیں۔