کراچی میں دودھ کی قیمت میں 23 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا

کراچی میں دودھ کی قیمت میں 23 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا

کراچی :ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں از خود اضافہ کر دیا،ایک لٹر دودھ کی قیمت 23 روپے بڑھا دی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں 23 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا جبکہ عوام نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے حکومت سے ڈیری فارمرز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کی خبر پر وزیر سپلائی اور پرائسز اسماعیل راہو نے نوٹس لے لیا ۔ شہر میں دودھ 120 روپے میں فروخت ہونے لگا،اضافے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ۔شہریوں کا کہنا ہے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہیں ، حکومت ڈیر ی فارمرز کے خلاف سخت کاررائی کرے ۔

وزیر سپلائی اور پرائسز اسماعیل راہو نے فوری نوٹس لے لیا جبکہ کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور سپلائی پرائسز افسران کو مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔