فلور ملز مالکان نے پنجاب میں آٹے کی قیمت بڑھانے کی تیاری کر لی

فلور ملز مالکان نے پنجاب میں آٹے کی قیمت بڑھانے کی تیاری کر لی
کیپشن: اگر حکومت نے اپنے گوداموں سے فراہمی کو نہ بڑھایا تو قیمت میں اضافہ کر دیا جائے گا، فلار ملز مالکان۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ فیس بُک

لاہور: ملک بھر میں رمضان سے پہلے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا۔ پنجاب میں فلور ملز مالکان نے بھی کمر کس لی اور 20 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافے کی تیاری کر لی اور حکومت سے تھیلے کی قیمت میں قیمت میں پانچ روپے اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

پنجاب کے فلور ملز مالکان نے حکومت کو جواز پیش کیا کہ اس وقت اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے کے بعد اضافہ ناگزیز ہے اور اگر حکومت نے اپنے گوداموں سے فراہمی کو نہ بڑھایا تو قیمت میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگر قیمت میں اضافہ کر دیا جاتا ہے تو شہریوں کو پرچون میں فی تھیلا 765 میں ملے گا۔