وزیراعظم سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں کریں گے

وزیراعظم سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں کریں گے
کیپشن: وزیر اعظم رمضان المبارک میں مہنگائی کی روک تھام کے لئے سرکاری افسران کو اہم اہداف بھی دیں گے۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور: وزیر اعظم عمران خان سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور آمد پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران وہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ آئندہ ہونیوالے بلدیاتی نظام اور ملکی معاملات بارے اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم آج نیا پاکستان پروگرام کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ پنجاب میں لودھراں اور رینالہ خورد میں منصوبوں کے افتتاح کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے درمیان بھی ون آن ون ملاقات بھی ہو گی جس میں وزیر اعلی عثمان بزدار حکومت پنجاب کے منصوبوں بارے وزیراعظم عمران خان کو بریف کریں گے۔

وزیراعظم آج مختلف وزرا سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور ان سے اپنے محکموں بارے بریفنگ لیں گے۔ وزیراعظم سے ملاقاتوں میں صوبے میں گورننس کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات بھی زیر بحث لائے جائیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم رمضان المبارک میں مہنگائی کی روک تھام کے لئے سرکاری افسران کو اہم اہداف بھی دیں گے۔