حکومت میں ایک گروپ این ار او کا حامی ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

حکومت میں ایک گروپ این ار او کا حامی ہے، شیخ رشید کا دعویٰ
کیپشن: زرداری اچھا آدمی ہے پیسے دے دیگا، شیخ رشید۔۔۔۔فوٹو/ وزیر ریلوے آفیشل فیس بُک پیج

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف این ار او مانگ رہے ہیں لیکن ملے گا نہیں اور عید کے بعد مولانا اپوزیشن کا مجمع لگانے جا رہے ہیں لیکن عمران خان ایک سچا انسان ہے وہ این آر او نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا زرداری اچھا آدمی ہے پیسے دے دیگا لیکن ن لیگ تو کفن میں جیب لگوا کر ساتھ لے کر جائیگی۔

شیخ رشید کا کہنا ہے حکومت میں بھی ایک گروپ این آر او کا حامی ہے اور 30 جون سے پہلے سب چور اندر جائیں گے۔ ن لیگ کے قائد پیسے نہیں دیں گے جبکہ نواز اور زرداری کیلئے منی لانڈرنگ کرنے والی کمپنی کا نام جلد بتاؤں گا۔