پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام ، پرانا ختم ہوجائے گا: راجہ بشارت

 پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام ، پرانا ختم ہوجائے گا: راجہ بشارت
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لے کر آ رہے ہیں جس سے پرانا نظام ختم ہوجائے گا ، عوام کواقتدارمیں شامل کرناموجودہ حکومت کاویژن ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لے کر آ رہے ہیں جس پر وزیراعظم عمران خان کی خصوصی معاونت حاصل  رہی ،نئےبلدیاتی نظام  کے حوالے سے میں نے بھی بہت کام  کیا اور عوام کواقتدارمیں شامل کرناموجودہ حکومت کاویژن ہے۔ 

راجہ بشارت نے کہا کہ ہمارامقصدہےکہ عوام کاپیسہ وہ خود اپنے ہاتھوں سےخرچ ہو جس کے لیے ایک مؤثربلدیاتی نظام لیکرآرہےہیں جس میں  دیہاتی علاقوں میں پنجایت کانظام رائج کرنےکاارادہ ہے،دیہاتوں میں ضلع کی سطح کوختم کرکےتحصیل کی سطح پراختیارات منتقل ہوں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ :پنجاب بھر میں دیہات کی سطح تک22ہزارکےقریب پنجایت ہوں گی ، دیہات میں22ہزارپنچائیتیں ہوں گی ، 182شہروں میں میونسپل کمیٹیاں ہوں گی اور  کوشش ہوگی کہ اس نئے نظام کوبجٹ سیشن سےپہلےرائج کیاجائے، نیا نظام رائج ہونےسےموجودہ بلدیاتی نمائندے خود بخود ختم ہوجائیں گے۔ 

صوبائی وزیر نے کہا آج تحریک انصاف حکومت کے اصل منشور پر عملدرآمد کا فیصلہ ہو گیا  ہے، عوام کواقتدارمیں شامل کرناموجودہ حکومت کاویژن ہے۔