ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، وزیر اعظم کا برہمی کا اظہار

 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، وزیر اعظم کا برہمی کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: وزیراعظم عمران خان کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو  72 گھنٹوں میں  پرانی قیمتوں لانے اور ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت۔  

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیر اعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کیا اور  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ادویات مہنگی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کر دی ، وزیر اعظم نے 72 گھنٹوں میں ادویات کو   پرانی قیمتوں پر  لانے حکم جاری کیا ۔ 

انہوں نے سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ عوامی نمائندوں کو عوامی خدمت کے منصوبوں میں مکمل طور پر سہولت فراہم کی جائے، نئی ترقیاتی سکیمیں بھی ایک ماہ میں لے لی جائیں۔

 

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات میں پنجاب کے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی نے صوبے کے انتظامی امور  کے بارے میں اقدامات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں رمضان المبارک میں مہنگائی کی روک تھام کے لئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

 

وزیراعلی نے عوامی ریلیف کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے  بھی وزیراعظم کوآگاہ  کیا اور کہا کہ  مہنگائی کی روک تھام کے لئے وفاق کی طرف سے جاری ہدایات پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے۔