سیلاب کی تباہ کاریاں ، پاکستان نے امدادی سامان سے بھرے دو جہاز ایران بھجوا دیئے

سیلاب کی تباہ کاریاں ، پاکستان نے امدادی سامان سے بھرے دو جہاز ایران بھجوا دیئے
کیپشن: image by facebook

 اسلام آباد : پاکستان نے ایران میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بڑی تباہی پر امدادی سامان ایران بھجوا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ایران میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران کو امدادی سامان کی پیشکش کی تھی جس کو ایران نے قبول کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے 32 ٹن امدادی سامان ایران بھجوا دیا گیا ہے جس میں کھانے ، پینے کی اشیا اور روز مرہ استعمال کا سامان شامل ہے۔

امدادی سامان میں پانچ سو ٹینٹ ، تین ہزار تین سو لائف جیکٹس اور ایمرجنسی میڈیکل کٹس شامل ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امدادی سامان کے اعلان کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب کو بتایا تھا کہ پاکستان امدادی اشیا سے بھرے دو جہاز ایران بھجوا رہا ہے جس کے بعد امدادی سامان ایران بھجوایا گیا ہے۔