سائنسدانوں نے خلا میں پہلی مرتبہ بلیک ہول کی تصویر حاصل کر لی

سائنسدانوں نے خلا میں پہلی مرتبہ بلیک ہول کی تصویر حاصل کر لی
کیپشن: image by NASA

ایمسٹرڈیم : ناسا کے سائنسدانوں نے خلا میں پہلی مرتبہ بلیک ہول کی تصویر حاصل کر لی ہے ، اس مقصد کیلئے ناسا کے سائنسدانوں کی ٹیم نے مل کر کام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناسا کے سائنسدانوں کی ٹیم نے انتہائی کامیابی کے ساتھ خلا سے بلیک ہول کی تصویر لی ہے جس کو سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا ہے ۔

خلا میں بلیک ہول کی تصویر ایونٹ ہوری زون ٹیلی سکوپ سے حاصل کی گئی ہے جو کہ کافی عرصہ سے اس سلسلے میں اپنی کاوش کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فریڈرک گوئیتھ نے بتایا کہ سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ انھوں نے اس مشکل کارنامے کو کیسے انجام دیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ سائنسدانوں کی ٹیم نے اس مقصد کیلئے زمین کے ڈایامیٹر کے سائز کے برابر انٹینا تخلیق دیا تھا جس کی مدد سے کارنامے کو انجام تک پہنچایا گیا۔