کرپشن فری پاکستان کیلئے پرعزم، نیب کی 2 سالہ کار کردگی رپورٹ جاری

کرپشن فری پاکستان کیلئے پرعزم، نیب کی 2 سالہ کار کردگی رپورٹ جاری
کیپشن: 2018 کی نسبت 2019 میں کرپشن کی زیادہ شکایات موصول ہوئیں، نیب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نیب نے 2 سالہ کار کردگی رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کرپشن فری پاکستان کیلئے پرعزم ہے  اور نیب افسران کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں، وہ ریاست کے ملازم ہیں، نیب کی پالیسی 'فیس' کو نہیں 'کیس' کو دیکھنے کی ہے۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ 2018 کی نسبت 2019 میں کرپشن کی زیادہ شکایات موصول ہوئیں، 3 ہزار شکایت کنندگان کھلی کچہری میں خود چیئرمین نیب سے مل چکے ہیں، 2 سال میں ایگزیکٹو بورڈ کے 25 اجلاس بلائے، نیب کا دائرہ کار ملک کے کونے کونے میں پھیلایا جا چکا ہے، تمام انکوائریاں، انوسٹی گیشن قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل کی جا رہی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا چیئرمین نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کو موثر ترین حکمت عملی کے طور پر تسلیم کیا گیا، گزشتہ دو سالوں کے دوران اٹھاے گئے اقدامات کے باعث نیب آج ایک متحرک ادارہ بن چکا ہے، پوری قوم کی کرپشن کے خاتمے کیلئے نظریں نیب پر ہے۔