چھے فٹ لمبی چھپکلی نے سٹور میں تباہی مچادی 

چھے فٹ لمبی چھپکلی نے سٹور میں تباہی مچادی 

تھائی لینڈ میں اکثر رینگنے والے جانوروں جن میں سانپ ، چھپکلیوں سمیت کئی دوسرے جانوروں کے انوکھے ترین واقعات سننے اور دیکھنے میں آجاتے ہیں ، ایسا ہی ایک انوکھا مگر خوفناک واقعے نے تھائی لینڈ سمیت پوری دنیا کی توجہ حاصل کرلی ۔ 

تھائی لینڈ کے سپر سٹور میں ایک بڑی چھپکلی نے جو کیا اس کی ویڈیو دیکھ کر آپ حیران بھی ہوں گے اور پریشان بھی ہوجائیں گے ۔ 

مچھلیوں کا شکار کرنے والی چھپکلی کو کھانے کو کچھ نہ ملا تو وہ بغیر کسی وف کے سٹور میں پہنچ گئی جہاں اس نے دھاوا بول دیا ۔ 

تھائی لینڈ میں دیو ہیکل چھپکلیاں بکثر ت پائی جاتی ہیں  ایسی ہی ایک بھوکی چھپکلی کھانے کی تلاش میں سپرسٹور میں داخل ہوئی اور وہ اپنی مطلب کی چیزیں تلاش کرنے لگی۔

کم از کم چھ فٹ لمبی چھپکلی سٹور میں داخل ہوئی تو وہاں گاہک خریداری میں مصروف تھے ، دیوقامت چھپکلی کو دیکھ کر عملہ اور گاہک خوفزدہ ہوکر باہر بھاگ گئے ۔ 

حیران کن طور پر کاؤنٹر پر بیٹھے ہوئے ملازمین کو باہر نکلنے کا موقع نہ ملااور وہ وہیں چھپ گئے ۔ چھے فٹ لمبی چھپکلی نے اپنے مطلب کی چیزیں تلاش کرنے کے لیے کئی چیزیں گرائیں اور دودھ کے کئی ڈبے کھول دیے ۔بعدازاں محکمہ وائلڈ لائف کے رضاکاروں نے سٹور میں پہنچ کر چھپکلی کو بڑی ہی تگ و دو سے قابو کیا ۔ اور دور دراز کے علاقے میں لے جاکر چھوڑ دیا ۔