میرے خلاف متعصبانہ تحقیقات ہو رہی ہے،اسلام آباد سے فون نہ کیے جائیں: ترین

میرے خلاف متعصبانہ تحقیقات ہو رہی ہے،اسلام آباد سے فون نہ کیے جائیں: ترین
سورس: file

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرے خلاف متعصبانہ تحقیقات کی جا رہی ہے۔ایف آئی آر اسلام آباد میں بنائی گئی دستخط لاہور میں ہوئے۔ پی ٹی آئی سے الگ نہیں۔اسلام آباد سے تفتیشی افسران کو فون نہ کیے جائیں۔

  

 بینکنگ کورٹ لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ   انکوائری ٹیم   جانبدار ہے۔ غیر جانبدار انویسٹی گیشن ہونی چاہیے۔ انھیں ہزاروں ورکرز کے فون آتے ہیں، وہ سب کے شکرگزار ہیں۔   جب بھی عدالت بلائے گی ، وہ قانون کے سامنے حاضر ہوں  گے۔قانون سے بھاگ نہیں رہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی میں ہیں اور رہیں گے۔ پارٹی میں نہیں رہیں گے تو کہاں جائیں گے۔ انکوائری ضرور کریں لیکن شفاف ٹیم بنائیں جو متنازعہ نہ ہو ۔ ایسی ٹیم نہ ہوجو کسی کی فون کال پر کام کرے۔۔ میں عدالت سے ان شاء اللہ سرخرو ہوں گا۔

  

خان صاحب غصہ کرنے کی ضرورت نہیں: راجہ ریاض

 تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا  تھا  میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں۔جہانگیر ترین کے ہمراہ آج بھی 22 ایم پی ایز اور 8 ایم این ایز حمایت کیلئے آئے ہیں۔ ہم اپنے لیڈر عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کچھ لوگ جہانگیر ترین کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔عمران خان سوچیں ہم بلیک میل نہیں کررہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے ہمدرد لوگ ہیں ہم عمران خان کی حکومت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔خان صاحب غصہ کرنے کی ضرورت نہیں صبر و تحمل سے فیصلہ کریں ۔ایماندار لوگوں کے پاس انکوائری لے جائیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا

پی ٹی آئی کے دوست جہانگیر ترین کا ساتھ دیں: نعمان لنگڑیال

وزیر زراعت  پنجاب نعمان لنگڑیال    کا  کہنا تھا وہ یہاں اکٹھے ہوکر جہانگیر ترین کی سپورٹ کرنے آئے ہیں آج جہانگیر ترین مشکل میں ہیں تو کل عمران خان بھی مشکل میں تھے۔ انھیں پی ٹی آئی میں جہانگیرترین لائے۔ انھوں نے عزت دلائی۔ جو لوگ پارٹی کو کمزور کرنا چاہ رہے وہ ملک کو بھی کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم خلوص نیت سے پارٹی کے ساتھ ہیں۔ہمیں پارٹی کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا ۔ہم پارٹی کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔جو لوگ پارٹی کو کمزور کرنا چاہ رہے وہ ملک کو بھی کمزور کرنا چاہتے ہیں۔میں اپیل کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے دوست  جہانگیر ترین کا ساتھ دیں۔

  

شہزاد اکبر جیسے لوگوں کے پاس کیا ہے ؟ وہ کون ہیں؟ نذیر چوہان

 رکن پنجاب  اسمبلی نذیر چوہان نے کہا کہ عمران خان سے کہتے ہیں کہ جہانگیر ترین آپ کے ہی بازو تھے۔ہم تمام لوگ دھرنے میں دھوپ، بارش برداشت کرنے والے لوگ ہیں۔جو جدوجہد ہم نے کی اسی نے حکومت قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑے ہیں آپ ہماری بات سنیں۔کوئی فاروڈ بلاک نہیں، کوئی الگ گروپ نہیں۔رات کو بھی فیصلہ ہوا تھا کہ خان صاحب سے ملیں گے۔ملک کو چھوڑ کر بھاگنے والے وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم پاکستان میں ہی رہنے والے لوگ ہیں۔شہزاد اکبر جیسے لوگوں کے پاس کیا ہے ؟وہ کون ہیں؟ہم الیکشن لڑ کر جیت کر اقتدار میں آئے  ہیں ۔ہماری بات کو سنا جائے۔