جہانگیر ترین سے کوئی خطرہ نہیں: شاہ محمود قریشی

جہانگیر ترین سے کوئی خطرہ نہیں: شاہ محمود قریشی
کیپشن: جہانگیر ترین سے کوئی خطرہ نہیں: شاہ محمود قریشی
سورس: file

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے کوئی خطرہ نہیں ۔وہ پی ٹی آئی میں ہیں اور کوئی گروپ نہیں بنا رہے ہیں۔ اکیلے ترین صاحب نہیں 17 شوگرملز کو نوٹس دیے گئے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ٹکٹ پر جو منتخب ہوئے وہ سب عمران خان کے پابند ہیں ۔ جو آزاد حیثیت سے آئے تھے انہوں نے آ کر تحریک انصاف میں سرنڈر کیا۔ عمران خان کا انتقامی کاروائی کا کوئی ارادہ نہیں۔ جہانگیر ترین کو اگر کچھ خدشات ہیں تو عمران خان کا دروازہ کھولا ہے ۔ عدالتیں آزاد ہیں اپنے موقف پیش کریں اگر وہ صاف ہیں تو بری ہوں گے ۔

  

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس کے وزیر خارجہ میری دعوت پر اسلام آباد تشریف لائے۔ دفاعی معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ روس نے دفاعی ایکیوپمنٹ فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔ اسی سال ماسکو میں روس اور پاکستان کے درمیان معیشت اور تجارت کے حوالے سے اجلاس میں تبادلہ خیال ہوگا ۔ اتنے اچھے معاملات کے بعد میڈیا نے کیا خبر دی کہ وزیر خارجہ سے چھتری نہیں پکڑی۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے ترکی میں بھی نشست ہوجائے کہ افغانستان کے مسئلے کو کیسے حل کرکے آگے بڑھا جائے ۔قازقستان کے ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ جلد ایران بھی جا رہا ہوں