حکومت چاہتی ہے پاکستان میں تمام کاروبار ٹھپ ہوجائے: احسن اقبال

حکومت چاہتی ہے پاکستان میں تمام کاروبار ٹھپ ہوجائے: احسن اقبال
کیپشن: حکومت چاہتی ہے پاکستان میں تمام کاروبار ٹھپ ہوجائے: احسن اقبال لاہور: مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سسٹم چلانے میں ناکام ہوگئی۔حکومت نے ایک ایک کرکے تمام اداروں میں ردوبدل کیا۔ لگتا ہے حکومت چاہتی ہے پاکستان میں تمام بزنس ٹھپ ہو جائے۔ پاکستان کے بزنس مین اپناسرمایہ باہر لے جائیں۔ معیشت کا پہیہ چلنے کی بجائے ریورس میں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں نااہل مافیا پاکستان کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔سیاسی محاذ آرائی اور معاشی تباہی موجودہ حکومت کے عوام کیلئے تحفے ہیں۔ جس ملک کی معاشی اور سیاسی ساکھ تباہ ہو جائے وہ پستی میں چلا جاتا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج دنیا پاکستان کو بھارت اور بنگلہ دیش کی صف میں نہیں دیکھ رہی۔ پاکستان کو شمالی کوریا کی لسٹ میں دیکھا جا رہا ہے ۔پاکستان ایٹمی ملک ہے مگر اس میں معیشت،سیاست سمیت دوسرے امور تباہی سے دوچار ہیں۔ عمران خان اس ملک کو نفرت اور انتقام میں تقسیم در تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان لیکچر دینے کی بجائے عمل کی بات کریں۔انہوں نے 2 کروڑ لوگوں کوغربت کی سطح سے نیچے پھینک دیا ہے۔ پاکستان میں لوگوں کو بیروزگار کر دیا ہے۔ تعلیم کانظام زبوں حالی کا شکار ہے۔ فاٹا اور بلوچستان کے طلبا اپنی اسکالرشپس کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشین کے حکم پر دوبارہ الیکشن ہورہا ہے۔ ریاستی مشینری کا استعمال کرکے 20 پریزائیڈنگ افسران کو اغوا کیا گیا۔یہ پاکستان کے آئین پر حملہ تھا۔ این اے 75 کے لوگ اس چوری اور ڈاکے کا حساب لیں گے۔ڈسکہ کے عوام ثابت کریں گے ان کا انتخاب مسلم لیگ (ن) ہے۔
سورس: file

لاہور: مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سسٹم چلانے میں ناکام ہوگئی۔حکومت نے ایک ایک کرکے تمام اداروں میں ردوبدل کیا۔ لگتا ہے حکومت چاہتی ہے پاکستان میں تمام بزنس ٹھپ ہو جائے۔ پاکستان کے بزنس مین اپناسرمایہ باہر لے جائیں۔ معیشت کا پہیہ چلنے کی بجائے ریورس میں جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان کی قیادت میں نااہل مافیا پاکستان کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔سیاسی محاذ آرائی اور معاشی تباہی موجودہ حکومت کے عوام کیلئے تحفے ہیں۔ جس ملک کی معاشی اور سیاسی ساکھ تباہ ہو جائے وہ پستی میں چلا جاتا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج دنیا پاکستان کو بھارت اور بنگلہ دیش کی صف میں نہیں دیکھ رہی۔ پاکستان کو شمالی کوریا کی لسٹ میں دیکھا جا رہا ہے ۔پاکستان ایٹمی ملک ہے مگر اس میں معیشت،سیاست سمیت دوسرے امور تباہی سے دوچار ہیں۔ عمران خان اس ملک کو نفرت اور انتقام میں تقسیم در تقسیم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان لیکچر دینے کی بجائے عمل کی بات کریں۔انہوں نے 2 کروڑ لوگوں کوغربت کی سطح سے نیچے پھینک دیا ہے۔  پاکستان میں لوگوں کو بیروزگار کر دیا ہے۔  تعلیم کانظام زبوں حالی کا شکار ہے۔ فاٹا اور بلوچستان کے طلبا اپنی اسکالرشپس کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔

ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشین کے حکم پر دوبارہ الیکشن ہورہا ہے۔ ریاستی مشینری کا استعمال کرکے 20 پریزائیڈنگ افسران کو اغوا کیا گیا۔یہ پاکستان کے آئین پر حملہ تھا۔ این اے 75 کے لوگ اس چوری اور ڈاکے کا حساب لیں گے۔ڈسکہ کے عوام ثابت کریں گے ان کا انتخاب مسلم لیگ (ن) ہے۔