جہانگیرترین کیخلاف انتقامی کاروائی !گورنر پنجاب چوہدری سرور نے خاموشی توڑ دی 

Ch Sarwar,PTI,Jahngir Tareen,

لاہور :گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جہانگیر ترین سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ان کیخلاف انتقامی کاروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،انہوں نے کہا قانون سے کوئی بالاتر نہیں ،قانون سب کیلئے برابر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوہدری سرور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دو نہیں ایک پاکستان کا وعدہ پورا کر رہے ہیں ،پاکستان میں صرف اب قانون کی حکمرانی ہوگی ،کوئی اگر یہ کہہ رہا ہے کہ جہانگیر ترین کیخلاف انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں تو انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا ،صاف اور شفاف تحقیقات ہو رہی ہیں جو قصور وار ہو گا اُس کو سزا ضرور ملے گی ،کسی کو اگر لگتا ہے کہ کچھ غلط ہو رہا ہے تو عدالتیں موجود ہیں ،انہوں نے کہا علیم خان ،سبطین خان بھی مقدمات کا سامنا کر چکے ہیں ۔

چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں اور انصاف فراہم کر رہی ہیں، ہر کوئی عدالت جا سکتا ہے، حکومت نے اراکین اسمبلی کے جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت جانے سے روکنے کے لیے کوئی سختی نہیں کی۔

گزشتہ رات جہانگیر ترین کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو جہانگیرن ترین سے کوئی پرابلم نہیں ہے ،تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ،گزشتہ رات ہونے والے عشائیہ میں بھی جہانگیر ترین اور ان کے ساتھیوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت کیخلاف کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے حکومت کو کوئی خطرہ ہو ۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا پی ڈی ایم بھی کسی خوش فہمی کا شکار نہ ہو، عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے۔