پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20،پروٹیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20،پروٹیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سورس: file photo

جوہانسبرگ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پروٹیز کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جارہا ہے، جہاں پروٹیز کپتان ہینرچ کلاسین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان ، فخرزمان، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف سمیت حسن علی، عثمان قادر، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔


پروٹیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فخر زمان کے ساتھ وکٹ کیپر محمد رضوان اوپننگ کرینگے جبکہ مڈل آرڈر بلے بازمحمد حفیظ آج اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا 100 واں میچ کھیل کر تاریخ رقم کرینگے۔