پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے، فیاض الحسن چوہان

پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے، فیاض الحسن چوہان
کیپشن: Punjab: Corona vaccination of prisoners and employees started
سورس: file photo

لاہور ، صوبائی وزیرجیل فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اب تک پنجاب کی جیلوں میں 480 قیدیوں سمیت 34 ملازمین  کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 107 قیدیوں اور 4 ملازمین کوویکسین لگوائی گئی۔ کورونا سے بچاؤ مہم ہر ضلع کے متعلقہ سی ای او ہیلتھ کے تعاون سے چلائی جاری ہے۔صوبائی وزیر جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو کورونا سے بچانے کے لئے ملاقاتوں پر بھی  پابندی لگا دی گئی ہے ۔ 

 خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے 5 ہزار 139 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 100افراد جان کی بازی ہار گئےتھے ۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 78 ہے اور 6 لاکھ 27 ہزار 561 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 329 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7 لاکھ 15 ہزار 968 ہو گئی ہے۔

 این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا  سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 908 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 4 ہزار 523، خیبر پختونخوا 2 ہزار 586، اسلام آباد 601، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں اب تک  395 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔