ڈسکہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی بڑی فتح ،10ہزار ووٹوں سے جیت کا دعویٰ

Daska by-election, PTI candidate, re-polling, PM Imran Khan, PML-N

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وثوق کیساتھ کہتا ہوں مسلم لیگ ن نے ڈسکہ الیکشن میں میدان مار لیا ہے ،ڈسکہ الیکشن میں اس دفعہ مسلم لیگ ن کی شیرنی نوشین افتخار تقریبا 10ہزار ووٹوں سے جیتیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ الیکشن نتائج سے قبل ہی پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئےکہا ہم نے مختلف یونین کونسلوں اور حلقوں سے جائزہ لیا ہے ،وثوق کیساتھ کہتا ہوں نوشین افتخار اس دفعہ 10ہزار ووٹوں سے سبقت لے جائینگی ،رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا نتائج جو بھی آئیں ہم تسلیم کرینگے ۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ الیکشن لڑتے ہیں ان کو اندازہ ہوتا ہے اگر کوئی پولنگ اسٹیشنز 20، 25کلومیٹر کے فاصلے پر ہو تو وقت لگتا ہے لیکن اگر کسی یونین کونسل میں رزلٹ اکٹھا ہورہا ہورہا ہو، تو پھر پتا چل جاتا ہے، میں بڑے وثوق سے کہتا ہوں مسلم لیگ ن 10 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیت چکے ہیں، ہمارے پاس فارم 45تو نہیں ہے لیکن ہمیں اندازہ ہے، جب رزلٹ آئے گا تو معلوم جائے گا۔

انہوں نے کہا یونین کونسل وائز ہماری پولنگ ایجنٹ سے بات ہورہی ہے، دس ہزار ووٹوں کی لیڈ بڑے محتاط اعدادوشمار کے تحت بتا رہا ہوں۔ الیکشن کا جو بھی نتیجہ آئے گا تسلیم کریں گے۔

 دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنماء عثمان ڈار نے کہا کہ ہمارے ایجنٹس نے ہمیں جو نتائج بھیجے ان میں پچاس کے قریب پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں ہماری 2ہزار تک برتری ہے،لیکن آراوز کے فارم 45کے تحت ابھی تک دونوں جماعتوں میں کوئی مقابلہ نہیں ہے، کسی کو برتری حاصل نہیں ہے۔