عمران خان کیخلاف تحریک  عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد  شیخ رشید کا بڑا اعلان

عمران خان کیخلاف تحریک  عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد  شیخ رشید کا بڑا اعلان

اسلام اَباد: عمران خان کیھلاف  تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد  سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  نے بڑا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے اپنے بیان میں لکھا کہ ’آج  10 اپریل  اتوار رات 9 بجے میں لال حویلی کی بالکونی سے اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ اداکروں گا اور عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کروں گا۔‘

https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1513033017128013825?s=20&t=z9MJfdC9-SwnKu-r1kmcOA
 
 
شیخ رشید نے اپنے پیغام کیساتھ  ٹوئٹ میں امپورٹڈ_گورنمنٹ_نامنظور اور عمران خان پی ٹی آئی  کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

API Response: Bad Request

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے فارغ کروا دیا ہے، ساتھ ہی  عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ عمران خا ن کیخلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوئی جس کے بعد وہ وزیراعظم نہیں رہے۔


 

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان  کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل( پیر)  دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے ۔ جبکہ  کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر3 بجے تک ہو گی۔نئے قائد ایوان کے چناؤ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق نئے وزیراعظم کا الیکشن اب پیر دوپہر2 بجے ہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں