سی ٹی ڈی کا بنوں میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و دیگر سازو سامان برآمد 

سی ٹی ڈی کا بنوں میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و دیگر سازو سامان برآمد 

پشاور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس ضلع بنوں نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر تھانہ ہوید حدود کے علاقہ زندی فلک شیر میں مشترکہ کارروائی کی۔ 
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر ساز و سامان برآمد کیا گیا۔ مذکورہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے 3 کلاشنکوف، 12 میگزینز، 9ایم ایم پستول، 30 بورڈ پستول، سینکڑوں کارتوس، نقد رقم، مختلف سم کارڈز، موبائل فونز، ایک آئی ای ڈی نصب شدہ موٹر سائیکل شامل ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں