پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موثر اپوزیشن کا فیصلہ 

پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موثر اپوزیشن کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں  پی ٹی آئی کی بطور  اپوزیشن پارٹی حکمت عملی طے کر لی گئی ۔  اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا کہ  پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پی ٹی آئی  موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرےگی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں  پی ٹی آئی کی بطور  اپوزیشن پارٹی حکمت عملی طے کر لی گئی ۔

عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ ، گورنرز  اور پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی ،  اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا کہ  پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پی ٹی آئی  موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرےگی ۔ 

اجلاس میں  عوامی رابطہ مہم اورپرامن احتجاج سےمتعلق مشاورت کی گئی  جبکہ  12اپریل کوپشاورمیں جلسہ کرنےکابھی فیصلہ کیا گیا ،  عمران خان پشاورجلسےسےعوامی رابطہ مہم کاآغازکریں گے۔

 کورکمیٹی نے پارٹی کی تنظیم سازی جلدمکمل کرنےکابھی فیصلہ کیا   اور آئندہ الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئےپارلیمانی بورڈمتحرک کرنے کا فیصلہ ہوا۔

مصنف کے بارے میں