کابینہ ڈویژن نے عمران خان اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کردیا 

کابینہ ڈویژن نے عمران خان اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کردیا 
سورس: File

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پاس ہونے کے بعد عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے، کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم پاکستان ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق 10 اپریل کو ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد آئین پاکستان کے مطابق عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔

 جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور وزیراعظم کے مشیران اور معاونین خصوصی بھی اپنے عہدوں پر بر قرار نہیں رہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 25 وفاقی وزرا، 4 وزرائےمملکت، 4 مشیروں اور 19 معاونین کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 10 اپریل کو ہونے والے قومی اسبلی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئی تھی، جس کے بعد وہ ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے تھے جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔

مصنف کے بارے میں