مریم نواز کی والد سے گفتگو ،کارکنان کے جوش کا سن کر خوشی سے پھولے نہ سمائی

مریم نواز کی والد سے گفتگو ،کارکنان کے جوش کا سن کر خوشی سے پھولے نہ سمائی

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی اسلام آباد سے لاہور کی جانب رواں دواں ہے۔ریلی اس وقت کمیٹی چوک پہنچ گئی جہاں نواز شریف ریلی سے خطاب کریں گے جس کیلئے اسٹیج سج گیا۔اس موقع پر مریم نواز نے فیس بک پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میری ابھی اپنے والد سے بات ہوئی ہے اور ان کا کہناہے کہ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر میں اس طرح کا جوش جذبہ نہیں دیکھا ہے۔


تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی ریلی نے لاہور کی جانب سفر شروع کر دیاہے جس میں ن لیگی کارکن بھر جوش وجذبے سے شریک ہو رہے ہیں۔نوازشریف نے پہلا پڑاؤ سست رفتار کے باعث راولپنڈی میں ہی ڈالنے کا فیصلہ کیاہے تاہم دوسری جانب مریم نواز نے فیس بک پر پیغام جاری کیاہے کہ انہوں نے ابھی اپنے والد سے بات کی ہے اور ان کا کہناہے کہ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر میں کبھی اتنا جوش اور جذبہ نہیں دیکھا ہے جو کہ ناقابل یقین ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں