نواز شریف آج صبح 11 بجے جہلم کے لیے روانہ ہوں گے

نواز شریف آج صبح 11 بجے جہلم کے لیے روانہ ہوں گے

اسلام آباد: نواز شریف پنجاب ہاؤس راولپنڈی سے آج صبح گیارہ بجے جہلم کے لیے روانہ ہوں گے اورکھاریاں، لالہ موسیٰ، گجرات سے گزرتے ہوئے گوجرانوالہ پہنچیں گے جبکہ کامونکی، مرید کے، کالا شاہ کاکو، فیروزوالا اور شاہدرہ سے ہوتے ہوئے لاہور میں انٹری دیں گے۔

ن لیگی قائدین کا کہناہے کہ ریلی کا روڈ پلان تو یہ ہی رہے گا جبکہ ٹائم فریم میں تبدیلی ہو سکتی ہے ۔کیونکہ گزشتہ روز ریلی کی رفتار اتنی تھوڑی رہی کہ صبح  اسلام آباد   پنجاب ہاؤس سے نکل کر شام کو صرف راولپنڈی پنجاب ہاؤس تک ہی پہنچ سکی ۔

کارکنوں کو گیارہ بجے تک کچہری چوک پہنچنے کا حکم دے دیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں