راولپنڈی :سابق وزیراعظم نواز شریف کا کنٹینر روالپنڈی پنجاب ہاؤس پہنچنے کے بعد مسلم لیگی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ شروع ہواتو  زعیم   قادری کی گاڑی کو پنجاب ہاؤس کے باہر روک لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   پنجاب ہاؤس کے سکیورٹی گارڈ نے زعیم قادری کو کہا کہ "یہ سعد رفیق کی گاڑی ہے" تاہم زعیم قادری نے کہا کہ " آ پ کا کیا مسئلہ ہے" ، جس کے بعد   زعیم قادری اور سیکیورٹی اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ بعدازاں زعیم قادری کو پنجاب ہاؤس جانے کی اجازت مل گئی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔